صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ۔ایڈووکیٹ اقبال احمد کاسی اور ایڈووکیٹ شوکت علی رخشانی کوایڈیشنل جج بلوچستان ہائی کورٹ تعینات کر دیا گیا۔
ایڈووکیٹ گل حسن ترین ، محمد عامر نواز رانا اور سردار احمد علیمی کی بھی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ صدر مملکت نےتعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ۔
style=”display:none;”>