شمالی کوریا نے بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔ جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغا گیامیزائل ایک ہزار کلو میٹر دور بحرا لکاہل میں اس کے خصوصی اقتصادی زون میں گرا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ جدید ترین آئی سی بی ایم دنیا کے سب سے بڑے سمندر بحرالکاہل کے پار امریکہ تک مار کر سکتا ہے۔ جنو بی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں فوجی حکام کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ کی جانب سے دو روز کے اندرمیزائل کا یہ دوسرا تجربہ کیا گیا ہے۔
شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد امریکی نائب صدر کمیلا ہیرس نے کہا ہے کہ وہ بنکاک میں ایشیا بحرالکاہل سمٹ کے موقع پر جاپان ،جنوبی کوریا،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، اور کینیڈا کی قیادت سے اس حوالےسے بات کریں گی۔
style=”display:none;”>