ایران کی حکومت نے ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت اور یکطرفہ کوریج کے الزام پربرطانیہ اور ناروے کے سفیروں کو طلب کیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ حجاب کے معاملے پر گرفتار لڑکی کی دوران حراست موت پر ایران کے مختلف شہروں میں 10 روز سے احتجاج جاری ہے۔
پرتشدد واقعات میں اب تک 75 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے 17 صحافیوں سمیت 1200 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایران کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔
style=”display:none;”>