ایوانِ صدر میں پاکستان کے لئے نامزد سفراء کی جانب سے اسناد پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نامزد امریکی سفیر، ڈونلڈ آرمِن بلوم نے بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اسناد ِ سفارتکاری پیش کیں۔ اس کے علاوہ ترکی کے نامزد سفیر ، ڈاکٹر محمت پاچاجی، آسٹریلیا کے نامزد سفیر ، نیل ہاکنز، یورپین یونین وفد کی نامزد سفیر ، رینا کیونکا، سوڈان کے نامزد سفیر ، صالح محمد احمد محمد صدیق، اور پاکستان کے لئے بھوٹان کے نامزد غیر مقیم سفیر ، رنچین کیواینٹسل ، کی جانب سے بھی اسناد پیش کی گئیں۔
style=”display:none;”>