وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے ضروری ہے کہ تمام جماعتیں مل کر ملک کی معیشت کی بہتری کے لئے ادا کریں۔ تعلیم، صحت، امن، تحفظ وہ اہداف ہیں جن میں سیاسی اختلافات نہیں ہونے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں پاکستان کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے تھا۔جب ہم واپس آئے تو اس کا ترقیاتی بجٹ سکڑ کر 550 ارب کے قریب تھا۔ پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جو لوگ یہ دعوٰی کرتے ہیں کہ ہم نے بہت ترقی کی تو ترقیاتی بجٹ کبھی نصف نہیں ہوتا۔بہت سے ممالک پی ایس ڈی پی کے حوالے سے ہم سے آگے ہیں۔ ہمیں دنیا کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، ان کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے ۔اراکین پارلیمنٹ کا یہ فرض ہے کہ وہ اس حوالے سے اقدامات اٹھائیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے پائیدار ترقی کے اہداف کو قبول کیا۔اس وقت جو معاشی حالات ہیں اس کے باعث پائیدار ترقی کے اہداف پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صاف ہوا، صاف پانی اور صاف زمین بنیادی حق میں شامل ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے مسائل کا سامنا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے مؤثراقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ غذائی قلت جیسے مسائل کے خاتمےکے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
style=”display:none;”>