وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے متاثرین سیلاب کی امدادی اشیاء پر ٹیکس استثنیٰ دینے کے کابینہ کے فیصلے کی تفصیل جاری کر دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کابینہ نے 30 اگست 2022 کو ٹیکس استثنیٰ کی منظوری دی تھی، جس پر فوری عمل ہوا۔
متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے مچھردانیوں، کشتیوں سمیت تمام اشیا کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔ وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے عمل درآمد کا ’ایس آراو‘ بھی جاری کردیاتھا۔ ضابطے کے تحت فلاحی و مخیر کام کرنے والوں کو ‘این ڈی ایم اے’ کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔
style=”display:none;”>