بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی انتہا ئی سطح تک پہنچ گئی ہے جس سےپڑوسی ملکوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔ بھارت کا دو کروڑآبادی کا شہر، دنیا کاآلودہ ترین دارالحکومت ہے۔
نئی دہلی میں آلودگی کی بلند ترین سطح جانداروں سمیت نباتات کے لئے بھی خطرہ ہے۔ کئی علاقوں میں ہوا کی کوالٹی شدید متاثر ہے۔ شہر سے حاصل کئے گئے اعداوشمار کے مطابق اوزون کی مقدار 16، نائٹروجن آکسائیڈ 61 اور کاربن مونو آکسائیڈ 102 ریکارڈ کی گئی۔
ہوا میں چھوٹے ذرات کے زیادہ ارتکاز کی وجہ سے لوگوں کی زندگی کوشدید خطرات لاحق ہیں۔ آلودگی کے باعث پنجاب اور ہریانہ کی ریاستوں میں لوگوں کو گھروں پر رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔
زرعی علاقوں میں کسان فصلوں کا فضلہ جلا دیتے ہیں جس سے مقامی آبادی کےساتھ ہمسایہ ریاستیں اورممالک بھی آلودگی کی زد میں ہیں۔
style=”display:none;”>