وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب سے30ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔محنت اور اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئےنقصان کو پورا کرنے کی کوشش کرررہے ہیں۔ اسلام آباد میں نیشنل فلڈ ریسپانس سینٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ سیلاب کی آفت سے نمٹنے کیلئے سارا ملک اکٹھا ہوگیا۔
تمام اداروں،سول سوسائٹی اور حکومت نے بھی مل کر بھرپورکام کیا۔ انہوں نے کہاکہ سردیوں کے موسم میں متاثرین سیلاب کو ہماری امداد کی زیادہ ضرورت ہے۔ہم مل کر اسی جذبے سے پاکستان کو آگے لےکر جائیں گے۔
style=”display:none;”>