افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد امریکہ اب تک افغانستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر فراہم کرچکا ہے،افغانستان میں تعمیر نو کے لیے امریکہ کے نگران ادارے سیگار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ افغانستان کو امداد فراہم کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔
سیگارکی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ رقم میں 812 ملین ڈالر یو ایس ایڈ اور 320 ملین ڈالرز سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فراہم کئے گیے ہیںَ۔ اقوامِ متحدہ نے عالمی برادری سے افغانستان کے لیے رواں سال 4 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔
style=”display:none;”>