ایشیائی ترقیاتی بینک اور جاپان پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے لئے 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔۔
ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق یہ رقم پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو سمیت ملک کی آفات اور موسمیاتی لچک کو مضبوط بنانے میں معاون ہوگی۔ اس رقم میں 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرضہ اور ایشیائی ترقیاتی بنک کی طرف سے 30 لاکھ ڈالر کی تکنیکی معاونت کی گرانٹ اور حکومت جاپان کی طرف سے 50 لاکھ ڈالر کی امداد شامل ہے۔
مطابق یہ رقم بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آبپاشی، نکاسی آب، سیلاب کے خطرے کے انتظام اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی بحالی میں معاونت کرے گی۔
style=”display:none;”>