سینئر قانون دان عبدالطیف آفریدی کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی۔ نمازہ جنازہ وفاقی وزیر قانون ، ملک بھر سے وکلا ،سیاسی رہنماؤں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ لطیف آفریدی کی شہادت پر بے حد افسوس ہے۔ان کی آواز دبانے کی کوشش کرنے والے اپنے مقصد میں ہر گز کامیاب نہیں ہوں گے۔
پشاور میں لطیف آفریدی کے جنازے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خود اس معاملے کو دیکھ ہیں، صوبائی حکومت سے بات کرنے آیا ہوں۔ عدالت تو پناہ گاہ کے طور پر ہوتی ہے، دشمن بھی آمنے سامنے آکر اپنا موقف بیان کرتے ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ لطیف لالا پاکستان میں جمہوریت کے علمبردار تھے۔ لطیف آفریدی اور ہم سب نے مل کر عاصمہ جہانگیر کو سپریم کورٹ کی نمائندگی کےلئے قائل کیا۔
style=”display:none;”>