لاہوریوں نے فرانس میں پتنگ بازی کا مظاہرہ کرکے تاریخ رقم کردی۔ دو روز تک جاری رہنے والے مقابلوں میں برطانیہ ،سپین اور فرانس کی ٹیموں نے پتنگ بازی کے میلے میں حصہ لیا۔ فرانس میں پیرس کائیٹ کلب کی جانب سے 2 روزہ پتنگ بازی کے مقابلوں کا انعقاد کیاگیا۔
ساحل سمندر پر ہونے والے اس میلے میں برطانوی ٹیم کے 30 رکنی اور اسپین کائیٹ فلائنگ کی 12 رکنی ٹیم نے 3 سو سے زائد پیچ لڑائے۔ اس دوران آسمان پر رنگ برنگی پتنگوں نے خوبصور ت سماں پیدا کر دیا، مقامی سیاح بھی آسمان پر لہلہاتی پتنگوں کو دیکھ کر لطف اندوز ہوئے۔ پیرس کائیٹ کلب کی جانب سے برطانیہ اور سپین کی ٹیموں کو بعد میں انعامات دیئے گئے۔
style=”display:none;”>