ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق آئی ٹین فور میں خود کش دھماکہ ہوا۔اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ چل رہی تھی۔پولیس جوانوں نے چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا۔
گاڑی رکتے ہی خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید ہوگئے ،جبکہ چار جوان زخمی ہوئے۔پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
style=”display:none;”>