پاکستان ریلوے پشاورڈویژن نے پشاورکینٹ سے امدادی اشیا سے بھری سپیشل ٹرین بلامعاوضہ بلوچستان کی سیلاب متاثر کے لیے روانہ کی۔ امدادی سامان میں بستر،کھانے پینے کی اشیا ادویات ، کمبل، ،کپڑے ،جوتے اوربچوں کے کھلونے اوردیگر اشیا شامل تھیں۔
اس موقع پر ڈویزنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے پشاورنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اورسندھ کے سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،امدادی سرگرمیوں میں بھرپورحصہ لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پشاورڈویژن کے 10بڑے سٹیشنوں سے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کاسلسلہ جاری رہے گا۔
style=”display:none;”>