مانسہرہ کے علاقے مالکنڈی میں کاغان روڈ سے زخمی حالت میں ملنے والا نایاب نسل کا چیتا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مالکنڈی کے قریب گزشتہ روز کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سٹاف کو ملنے والے زخمی چیتے کو وائلڈ لائف کے سٹاف نے طبی امدادکے لئے ایمولینس میں ڈھوڈیال منتقل کیا ،مگر وہ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے دم توڑ گیا۔
طبی عملے کے مطابق چیتے کی زندگی بچانے کی پوری کوشش کی گئی مگر سر پر شدید چوٹ کی وجہ سے وہ قومے کی حالت میں تھا۔ ڈاکٹر کے مطابق چیتے کی عمر چار سے پانچ سال کے درمیان تھی ۔خیال کیا جارہا ہے کہ شکار کے تعاقب میں چیتا اونچی پہاڑی سے گر کر زخمی ہوا۔
style=”display:none;”>