ایک طوطے نے چلی کے ایک رپورٹر کا ائرفون اس وقت چرا لیا جب وہ چلی کے دارالحکومت سنتیاگو میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی اپنے ٹی وی پر براہ راست رپورٹنگ کر رہے تھے۔
چلی ویژن چینل کے صحافی نکولس کروم براہ راست نشریات کے دوران بات کر رہے تھے کہ طوطا ان کے کندھے پر آ کر بیٹھ گیا اور پھر ان کا ائیر فون اپنی چونچ میں لے کر اڑ گیا۔
ایک کیمرہ مین نے ائرفون نکالنے حاصل کرنے کے لئے پرندے کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن طوطا اڑ گیا۔
رپورٹر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ طوطے نے بعد میں ائیر فون گرا دیا تھا، جسے دوبارہ حاصل کر لیا گیا۔
یہ ویڈیو سوشل نیٹ ورکس پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جسے چلی میں ہی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 169,000 سے بار شئیر کیا گیا۔
style=”display:none;”>