پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس تبوک قطر کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پی این ایس تبوک فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر حکومت کو میری ٹائم سیکیورٹی میں معاونت فراہم کرے گا۔ قطر کی بندرگاہ آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے اعلی افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔
جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان بحریہ کے اعلی حکام سے ملاقاتوں کے دوران فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔ پی این ایس تبوک کی انٹرنیشنل میگا ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران میری ٹائم سیکیورٹی میں معاونت پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔
style=”display:none;”>