مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہو گا ،محکمہ موسمیات نے سات نومبر سے ملک کے محتلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ لاہور ، روالپنڈی، مری ،اٹک ،چکوال ،جہلم، سیالکوٹ ، نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ مو سمیات نے گوجرانوالہ، گجرات، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد جھنگ اور فیصل آباد میں بھی بارش کی نوید سنا دی۔ ملک کے بالائی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 05 سے 07 جبکہ، جنوبی علاقوں میں 02 سے 04 سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔
بارش کا سلسلہ ختم ہوتے ہی ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہونگے۔بارش سے چاول کی کٹائی متاثر ہونے کا خدشہ، جبکہ بارش کا یہ سلسلہ گندم کی بوائی میں فائدہ مند ثابت ہو گا۔ پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر کی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھے کی ہدایت جاری کر دی۔
style=”display:none;”>