مون سون بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سندھ میں 14 سے 18 جولائی کے دوران مون سون کی مزید بارشوں کی توقع ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مون سون کا ایک اور مضبوط ہوا کا کم دباؤ جمعرات 14 جولائی سے سندھ تک پہنچنے کا امکان ہے اور یہ سسٹم 18 جولائی تک برقرار رہے گا۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تمام متعلقہ حکام سے الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
style=”display:none;”>