ملائشیا میں عام انتخابات کے نتائج کے بعد کوئی جماعت اکثریت نہیں لے سکی اور ایک معلق پارلیمان سامنے آئی ہے۔ اپوزیشن رہنما انور ابراہیم نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں لیکن ان کا سیاسی اتحاد اکثریت حاصل نہیں کر سکا۔
اسماعیل صابری یعقوب کی قیادت میں حکمران اتحاد کو انتخابات میں بد ترین شکست ہوئی ہے۔ اس نے 178 نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے تھے لیکن اسے صرف تیس نشستیں ملی ہیں۔ بزرگ سیاست دان مہاتیر محمد بھی اپنی سیٹ ہار گئے ہیں۔ گزشتہ 53 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں نے اپنی سیٹ ہاری ہے۔
style=”display:none;”>