وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر بیرونِ ملک سفر کرنے والے شہریوں کی سہولت اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بڑا اقدام کیا گیا ہے۔ سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی کے مطابق پاکستانی ہوائی اڈوں پر ویزا کی ڈیجیٹل تصدیق کے نظام کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ڈیجیٹل تصدیق کے لئے پاکستان میں موجود متعلقہ سفارت خانوں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔ سلمان صوفی نے کہا کہ ڈیجیٹل تصدیق کے نظام سے پاکستان کے بارڈرز و ہوائی اڈوں سے غیر قانونی آمدو رفت روکنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تصدیق کے نظام سے پاکستان انسانی سمگلنگ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔
style=”display:none;”>