پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو کے لئے 9 جنوری کو جنیوا میں عالمی کانفرنس ہورہی ہے جس کی صدارت وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیوگتریس کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بحث ہوگی جس میں عالمی رہنما اور معاشی ادارے اور این جی اوز کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں گزشتہ ہفتے چار معصوم کشمیریوں کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔عالمی برادری کوچاہیئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
style=”display:none;”>