بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع متھرا میں محکمہ صفائی میں کام کرنے والا ایک ملازم اس وقت اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا، جب ایک وائرل ویڈیو میں اسے کوڑے کے ایک ٹھیلے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تصاویر کو لے جاتے ہوئے دکھایا گیا۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے فوری بعد صفائی کرنے والے 40 سالہ ملازم کی کنٹریکٹ ملازمت ختم کر دی گئی۔ میونسپل کارپوریشن کے حکام کے سامنے ملازم نے یہ وضاحت پیش کی ہے کہ انہوں نے تمام کچرا ایک کوڑے دان سے اٹھایا تھا اور یہ کہ وہ بے قصور ہیں، کیونکہ ناخواندہ ہونے کو سبب وہ تصویروں کی شناخت نہیں کر پائے۔
style=”display:none;”>