ترکی میں پاکستانی سفارت خانہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ سفارت خانہ نے لکھا ہے کہ ہمارے برادر ملک ترکی کے ایک پانچ سالہ بچے نے اپنی تمام “جیب خرچ” کی رقم، اپنے ایک خط کے ساتھ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے بھیجی ہے۔ پچاس لیرا کے ساتھ آنے والے اس خط میں اس ترک بچے، یونس نے لکھا ہے
— میرے پیارے سفیر صاحب، ہمیں اس خوفناک سیلاب کی تباہ کاریوں پر بڑا دکھ ہوا ہے، جسکا ہمارے برادر ملک پاکستان کو سامنا کرنا پڑا ہے۔ میں اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ ہماری دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں؛ میری والدہ آپ کے لیے قرآن پاک کی تلاوت کررہی ہیں؛ میرا پورا خاندان آپ کے لیے دعاکر رہا ہے۔ میں اپنے جیب خرچ کی وہ رقم، جو میں نے اپنے سکول کے لئے رکھی ہوئی تھی، اپنے برادر ‘پاکستان’ کو بھیج رہا ہوں۔ اللہ آپ کی مدد فرمائے۔
پاکستانی سفارت خانہ نے بچے کے اس خط اورسفارت خانہ کو موصول ہونے والے اس ‘پچاس لیرا’ کے نوٹ کے عکس بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے، جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
Deeply moved by the generosity of a 5 yr old friend Yunus Hacet, who has contributed his entire pocket money for the flood victims in 🇵🇰.
The touching letter and donation reflect how strongly two nations are tied in eternal bonds of love and affection
🇵🇰💚🇹🇷Teşekkürler 🙏🏻 pic.twitter.com/xlQCPjH9Yg
— Pakistan Embassy Türkiye (@PakinTurkiye) September 9, 2022
style=”display:none;”>