سعودی عرب میں جاری موسم کی رونقوں کو دوبالا کرنے کے لئے بلیوارڈ ورلڈ میں ڈولفن شوز کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس سے بچے اور بڑے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں بلیوارڈ ورلڈ میں جہاں دنیا بھر کے لوگ دیگر تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہیں ڈولفن شو بھی ملکی اور غیر ملکیوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ جس میں ڈولفن مچھلیاں اٹھکیلیاں کرتے ہوئے مختلف کرتب اور پینٹنگ کرتی ہوئی دیکھنے والوں کو محظوظ کر رہی ہیں جن کو دیکھ کر بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
style=”display:none;”>