سکھر کے شہر روہڑی میں 9 محرم الحرام کے جلوس میں پھنس کر سانس رکنے کی وجہ سے 6 عزادار جاں بحق ہو گئے، جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ابھی تک جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔
پولیس کے مطابق شدید زخمی ہونے والے عزاداروں کو روہڑی کے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اکثر افراد مجمع میں پھنس کر اور سانس رکنے کی وجہ سے ہلاک و زخمی ہوئے ہیں ۔