اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے متعلق جو تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، اس کے مطابق اس سال جون تک کھولے گئے ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 364 تھی جن میں لوگوں نے 4 ارب 60 کروڑ ڈالرز جمع کروائے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ روشن اپنی کار کے ذریعے 1ہزار 550 گاڑیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ تارکین وطن کے لیے انشورنس، پینشن پلان اور روشن بزنس اکاؤنٹس بھی جلد متعارف کرایا جائیگا۔
ترجمان ایس بی پی کے مطابق اکاؤنٹ ہولڈرز کی شکایات کے لیے جلد ہی ’سنوائی‘ سروس شروع کی جائے گی جس پر کام ہورہا ہے۔
style=”display:none;”>