پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے، ایٹمی اثاثے بھی شترِ بے مہار ہیں :- امریکی صدر جو بائیڈن
مریم نواز نے تو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے، پاکستان میں سائفر غیر محفوظ ہے اسلئے سب ملکوں نے پاکستان کو سائفر بھیجنے سے انکار کر دیا ہے، ایسے میں بیچارے جو بائیڈن کے پاس اس قسم کی کھلم کھلا ہرزہ سرائی کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں تھا ( خبصرہ)
خان صاحب، میں لانگ مارچ کی کال کا انتظار کرتے کرتے تھک گیا ہوں :- شیخ رشید کا گلہ
سچی بات کریں شیخ صاحب ، بات دراصل یہ ہے کہ آپ خود خان صاحب کو مسڈ کالیں دے دے کر تھک چکے ہیں ( خبصرہ)
اعتزاز احسن سترے بہترے گئے ہیں، سترے بہترے کا میں جواب نہیں دے سکتا :- کیپٹن صفدر
ان کی تو خیر عمر کا تقاضا ہے ، آپ تو پچاس سال کی عمر سے ہی فوج اورعدلیہ کے خلاف ایسے نازیبا بیانات داغ رہے ہیں ، آپ کا اپنے بارے کیا خیال ہے ! (خبصرہ)
آج اگر ہم سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں تو کل عمران خان کی مہنگائی میں ڈوبے ہوئے تھے:- وزیر خارجہ بلاول بھٹو
جی بالکل عمران کے دور نے جس غریب سے روٹی چھینی تھی آپ کی حکومت تو آج کل کیک سے اس کی تواضح کر رہی ہے
آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے عمران نے اگر کمر تک ڈبویا تھا تو آپ کی حکومت نے ہمیں مہنگائی کے طوفان میں سر سے پاؤں تک غرق کر دیا ہے ۔ محترم آپ شاید کسی اور پاکستان میں رہتے ہیں ، براہ مہربانی 22 کروڑ پاکستانیوں کو بھی اسی پاکستان میں لے چلئے (خبصرہ)
عمران با اختیار نہیں تھے تو پونے چار سال کیا کرتے رہے:- شہباز شریف
وہی جو آپ آج کل تیرہ جماعتوں کے ساتھ مل کر کر رہے ہیں (خبصرہ)
کے پی کے بھی اب عمران کا نہیں رہا :- مولانا فضل الرحمان
تو جناب پھر آپ نے عمران کو ڈھیل کیوں دے رکھی ہے ضمنی انتخاب میں حصہ لیکر ، عمران کو ہرا کر ، کے پی کے فتح کیوں نہیں کر لیا (خبصرہ)
style=”display:none;”>