یوکرین کے ایک ریلوے سٹیشن پر روس کے راکٹ حملے میں بائیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یوکرین نے کہا ہے کہ مشرقی قصبے چپلائن پر حملے کے دوران ایک گاڑی میں موجود پانچ افراد زندہ جل گئے۔
حملے میں گیارہ سال کا بچہ بھی ہلاک ہوا۔ یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کو بتایا کہ اس حملے میں پچاس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ٹرین کے چار ڈبوں میں آگ لگی ہوئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ روس نے ابھی تک اس حملے پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔
style=”display:none;”>