امریکا میں ایف بی آئی نے سابق صدر ٹرمپ کے فلوریڈا میں واقع گھر سے گیارہ ٹاپ سیکرٹ فائلیں برآمد کی ہیں۔ سرچ وارنٹ کے مطابق یہ فائلیں رواں ہفتے تلاشی کے دوران برآمد ہوئیں۔
ان فائلوں کو گھر کی بجائے سرکاری دفتر میں ہونا چاہیے تھا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ مجرمانہ تحقیقات کے تحت سابق صدر کے گھر کی تلاشی لی گئی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا اور ان فائلوں کو پہلے ہی عام کیا جا چکا تھا۔ ٹرمپ کا کہناہے کہ بائیں بازو کے بعض ڈیموکریٹس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔
style=”display:none;”>