آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنوکاراباخ کے سرحدی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں اب تک تقریباً 100 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ یہ لڑائی نگورنو کاراباخ کے اس سرحدی علاقے کے آس پاس ہوئیں، جو آذربائیجان کے اندر کا ایک علاقہ ہے۔آرمینیا کے وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ہمارے 49 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ تعداد کوئی حتمی تعداد نہیں ہے۔
آذربائیجان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ان جھڑپوں میں اس کے 50 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسی دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے دونوں ممالک سے امن کی اپیل کی ہے۔فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں کے دفتر نے کہا کہ فرانس اس معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھائے گا۔
style=”display:none;”>