مخالفین عوام کی نظروں میں مجھے گرانے کے لئے گندی ویڈیو تیار کر رہے ہیں :- عمران خان
جناب اگر اپ بذات خود اس ویڈیو کے ماڈل نہیں ہیں تو پریشان ہونے کی قطعا ضرورت نہیں، مخالفین منہ کی کھائیں گے، بہرحال ایک بات پکی ہے اگر ایسی کوئی ویڈیو ریلیز ہوئی تو وہ چاہے اوریجنل ہو یا فیک، منہ تو کسی نہ کسی کا کالا ہونا ہی ہونا ہے۔ اب دیکھتے ہیں منہ ویڈیو کے ماڈل کا کالا ہوتا ہے یا ڈائریکٹر کا۔
کراچی کے مسائل کے ذمہ دار کراچی کے عوام خود ہیں :- سعید غنی کا انکشاف
جناب، آپ کی بات کو اگر ایک لمحے کے لئے سچ مان لیا جائے تو آپ کے بیان کا پتہ ہے کیا مطلب نکلتا ہے۔ کراچی کے علاؤہ سندہ سمیت باقی تمام پاکستان کے مسائل کی وجہ عوام نہیں ، حکمران ہیں۔ سعید غنی صاحب برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔
اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور :- ایک خبر
یہ کیا بڑی بات ہے موصوف کو تو منسٹری سے ، سینٹ سے پانچ سال کا استثنی مل گیا تھا۔
پی ٹی آئی اختلاف رائے کا شکار ، عمران خان بند گلی میں جا رہے ہی :- تجزیہ نگار
تجزیہ نگار صاحبان آگر اس خبر کے بعد خوشی سے بغلیں بجا چکے ہیں تو انہیں، ان ہی کا ایک تجزیہ یاد کروا دیا جائے، ” پی ٹی آئی کا مطلب صرف اور صرف عمران خان ہے، عوام کی نظروں میں باقی کسی کی کوئی اہمیت نہیں۔”
کراچی پولیس کو ڈیٹا کے لئے ” تلاش ” نام کی ڈیوائس مل گئی:- ایک خبر
کراچی کی عوام کو “امن”،”چین” یا “سکون” نامی ڈیوائس مل جاتی تو زیادہ بہتر تھا۔
لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے وفاقی کابینہ نے 41 کروڑ کی منظورہ دے دی :- ایک خبر
اچھا، اب پتہ چلا لانگ مارچ کی پی ٹی آئی سے زیادہ حکومت کو جلدی کیوں ہے۔
style=”display:none;”>