بلوچستان کے ضلع کچ کے ایک دور دراز گاوں ڈیگاری کاہن کا سبحان سہیل، بالکل مائکل جیکسین جیسا ایک کامیاب اورساری دنیا میں مشہورہوجانے والا “بریک ڈانسر” بننا چاہتا ہے۔ وہ دنیا بھرمیں مشہور ہوا ہو یا نا ہوا ہو، لیکن وہ ابھی سے پاکستان، ہندوستان اور عرب دنیا میں اچھی طرح جانا پہچانا جانے لگا ہے۔
سہیل کی عمر صرف دس سال ہے لیکن اس کا نام ابھی سے بلوچستان کے گھر گھر تک پہنچ گیا ہے۔ آگ کی طرح پھیلنے والی اس کی اس شہرت کا ذریعہ بنا ہے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم۔ ایک دن سہیل کے ایک استاد نے سکول میں ہی اس کی اس “پرفارمینس” کو اپنے فون پر ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پراپ لوڈ کر دیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے، سہیل کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بلوچستان کے ایک دوردرازاور پس ماندہ گاوں میں رہنے والے سہیل نے مائکل جیکسن کو کہاں دیکھا؟ بہت ہی چھوٹی عمر میں اس نے مائیکل کی ڈانس ویڈیو اپنی ماں کے سمارٹ فون پر دیکھی اورطے کر لیا کہ وہ بھی ایسا ہی بریک ڈانسر بنے گا۔
سہیل کا والد اسی سکول میں وین ڈرائیور ہے جس میں اس کا بیٹا پڑھتا ہے۔ سہیل کے اپنے گاوں اور اطراف کے بے شمار گاوں دیہات کے لوگوں نے اس کی اس مہارت کو بے حد پسند کیا اور وہ اس کی ہمت افزائی کر تےرہتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس فن کو ایک پیشہ کے طور پر اپنانے کے خیال سے متفق نہیں ہیں، اس لئے کہ معاشرہ میں ‘ڈانس’ کو بے حد معیوب سمجھا جاتا ہے۔ انتمام باتوں کے باوجود سہیل کے والدین نے کبھی بھی اسے اپنے اس شوق کو جاری رکھنے سے نہیں روکا۔
— ویڈیو بشکریہ “عرب نیوز”–
style=”display:none;”>