صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی برسی کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ پوری قوم آج کے دن مادر ملت کو سلام پیش کرتی ہے۔
صدر مملکت نے یاد دلایا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے لیے ان کی بھرپور حمایت، تحریک پاکستان کے لیے بے انتہا تقویت کا باعث بنی۔ سیاست میں ان کا قائدانہ کردار پاکستانی خواتین کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث رہا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کےلئے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا ۔
style=”display:none;”>