آج دنیا کے معمر ترین کچھوے کی سالگرہ منائی گئی۔ فرانسیسی بادشاہت کے دور میں پیدا ہونے والادنیا کامعمر ترین کچھوا 190 سال کا ہوگیا ہے۔ جوناتھن نامی کچھوا ، فرانسیسی بادشاہ نپولین بونا پارٹ کی ہلاکت کے بعد پیدا ہوا تھا۔ 1832 میں پیدا ہونے والے کچھوے کو 50 سال بعد برطانیہ لایا گیا جہاں وہ سرکاری رہائش گاہ میں مزے سے ریٹائرمنٹ کی زندگی بسر کر رہا ہے۔کچھوے کی سالگرہ کے موقع پرخصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیاگیا ہے۔ جوناتھن کی سالگرہ اس کی پسندیدہ خوراک سے بنے کیک کے ساتھ منائی گئی جس میں گاجر، سلاد کےپتے، سیب اور ناشپاتی شامل ہیں۔
style=”display:none;”>