یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سکھ برادری کی طرف سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کے سامنے پاک فوج زندہ باد ریلی کاانعقاد کیا گیا ۔ شرکاء نے پاکستانی فوج کے حق اوربھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سکھ رہنماوں کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم کی طرح سکھ برادری کو بھی اپنی بہادر فوج پر فخر ہے جس نے 6 ستمبر 1965 کو رات کی تاریکی میں ارض پاک پر حملہ کرنے والے بزدل دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا ئے۔
سکھ برادری اپنے روحانی پیشوا کی جائے پیدائش ہونے کی وجہ سے پاکستان سے بہت پیار کرتی ہے اور اس کے دفاع کے لئے اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر ہر قربانی دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔
style=”display:none;”>