پاکستان نے تائیوان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ون چائنا پالیسی کی توثیق کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ون چائنا پالیسی کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کرتا ہے اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مضبوطی کے ساتھ حمایت کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ تائیوان کی صورتحال کے علاقائی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔جبکہ دنیا پہلے ہی یوکرائن کے تنازعے کے باعث سلامتی کی نازک صورتحال سے دوچار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ بین الریاستی تعلقات باہمی احترام اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہونے چاہئیں۔
style=”display:none;”>