پاکستان نے افغانستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ بھیج دی ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نور خان ائیر بیس پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ اسلامی برادر اور پڑوسی ملک ہونے کے ناطے پاکستان نے ہمیشہ افغان عوام کی مدد کی ہے۔ عالمی برادری افغانستان میں درپیش مسائل پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان پہلے ہی معاشی ،انسانی بحران اور دیگر مسائل سے دوچار ہے۔ پاکستان خوشحال ،پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہےاورافغانستان میں شہریوں کی امداد کے لئے ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
style=”display:none;”>