چین نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے دس کروڑ یوان امداد کا اعلان کیا ہے۔ پچیس ہزار خیمے اور دیگر امدادی اشیابھی چین کی طرف سے عطیہ کی گئی ہیں۔ چینی فضائیہ کی پروازیں تین سوخیموں کی پہلی کھیپ لے کر آج اور کل کراچی پہنچیں گی۔ چینی قیادت نے پاکستان میں سیلاب سے جانی ومالی نقصانات پر پاکستان کی قیادت اور عوام سے افسوس اور بھر پور یکجہتی کا اظہار کیاہے۔
چین کے صدر اور وزیراعظم کا پیغام پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے پاکستانی قیادت کو پہنچایا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اورکہاکہ ہمیشہ کی طرح چین کی قیادت اور عوام نے پاکستان دوستی اور فراخ دلی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ہم صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کا تہہ دل سےمشکورہیں ۔پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کراچی میں امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے ۔
style=”display:none;”>