سپریم کورٹ نے سٹی چیف پولیس آفیسر لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر دیا ہے۔ عدالت نے سروس ٹربیونل کے خصوصی بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کو نوٹس غلام محمد ڈوگر کی اپیل پر جاری کیا گیا۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے وکیل عابد زبیری نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کو فیڈرل سروس ٹربیونل نے بحال کیا تھا لیکن سروس ٹربیونل کے ہی دو رکنی بنچ نے بحالی کا فیصلہ معطل کر دیا۔ ان کا موقف تھا کہ ٹربیونل کے دو رکنی بنچ کا فیصلہ دوسرا دو رکنی بنچ معطل نہیں کر سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہوا جب حکومت کی نظرثانی درخواست بھی ٹربیونل میں زیرالتواء تھی۔ اس پر عدالت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر دیا۔
style=”display:none;”>