وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے سی پیک منصوبے کو متنازعہ بنایا۔ موجودہ حکومت چین کے ساتھ مل کر سی پیک سمیت ملک کی تعمیر و ترقی کا سفر دوبارہ شروع کرے گی۔
سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے سمیت کراچی سرکلر ریلوے پر چین نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا اور ملک کا منفی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔ جس سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوئی۔
style=”display:none;”>