احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری 7 اکتوبر تک معطل کر دیئے ہیں۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔
اسحاق ڈار کی جانب سے ان کے وکیل قاضی مصباح نے عدالت میں پیش کر دلائل دیئے ۔وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ اسحاق ڈار وطن پہنچتے ہی عدالت سے رجوع کرلیں گے لہذا ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کئے جائیں۔
جج محمد بشیر نے کہا کہ اسحاق ڈار پاکستان واپس آ جائیں پھر وارنٹ منسوخی کو دیکھیں گے۔ عدالت نے مزید کہا کہ وارنٹ گرفتاری مکمل طور پر اس وقت منسوخ ہوں گے جب ملزم عدالت کے سامنے پیش ہوگا۔ کیس کے تفتیشی افسر اور نیب پراسیکیوٹر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
style=”display:none;”>