وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست اور ستمبر کے بجلی کے معاف کرنے اور ملک بھر میں ستمبر کے مہینے کے بلوں میں تین سویونٹ تک بجلی صارفین کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ آج سیاست کا نہیں سیلاب میں گھری دکھی انسانیت کی خدمت کا وقت ہے۔ محدود وسائل کے باوجود عوام کے ریلیف کےلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔
بلوچستان کے ضلع صحبت پورمیں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ آج رات تک منزل واٹرکے دو ٹرک صحبت پورمیں پہنچ جائیں گے جبکہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں مزید اڑتالیس ٹن پانی بھی پہنچ جائے گا۔
وزیراعظم نے کہاکہ پانی کے مسئلے کے حل کے لئے مزید واٹر ٹینکرز کی فراہمی کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ محمد شہباز شریف نے کہا کہ پٹ فیڈرکینال میں پڑے والے شگاف کو پر کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں کھڑے پانی سے وبائی امراض پھوٹنے کاخدشہ ہے۔ پانی کے جلد اخراج کے لئے ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں مزید فنڈز درکارہیں تو وفاق بھر پور مدد کرے گا۔
style=”display:none;”>