صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام کو موثر بنا کر بیرونی امداد سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ پشاور میں وفاقی ٹیکس محتسب کے کردار اور اس بارے میں ٹیکس دہندگان کو آگاہی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن سے معیشت کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا ٹیکس کا ایسا نظام وضع کیا جانا چاہئے جس کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔ غیر ضروری ٹیکسوں سے بھی معیشت متاثر ہوتی ہے۔ ایف بی آر کا بھی ٹیکس دہندگان کے مسائل دور کرنے موثر کردار ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب ایک موثر ادارہ ہے۔ جو ٹیکس دہندگان کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
style=”display:none;”>