اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر یو این سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عالمی برادری سے خصوصی اپیل کریں گے کہ پاکستان کی مدد کی جائے، جس سے پاکستان میں بحالی اورتعمیر نو کا عمل ممکن بنایا جاسکےگا۔
ملاقات میں منیر اکرم نے پاکستان میں سیلاب سے اموات اور ہونے والی نقصانات سے متعلق آگاہ کیا، جس پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
style=”display:none;”>