وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ کر دیا۔ وزیراعظم قطر سے واپس وطن پہنچتے ہی سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔
این ڈی ایم اے سمیت دیگر حکام وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف سے متعلق اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حمزہ شہباز کی بیٹی اور اپنی پوتی کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے قطر سے لندن جانا تھا۔سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے وزیراعظم نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
style=”display:none;”>