پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بلیو رنگ کے سرکاری پاسپورٹ پر دبئی کے لئے روانہ ہوگئیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسی بلیو پاسپورٹ کا حوالہ دیکر انہیں دبئی جانے والی فلائٹ سے اتار لیا گیا تھا۔
ائرپورٹ سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں جو انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ بھی کیا ہے، فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج میں بلیو پاسپورٹ پر لگے ویزا پر دبئی روانہ ہورہی ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مخالفین اس بار بھی شرمندہ رہے اور منہ کی کھانا پڑی، ‘روک سکو تو روک لو۔’
style=”display:none;”>