بلوچستان میں مون سون بارشوں سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ طوفانی بارشوں سے مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے، جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 225 تک پہنچ گئی ہے۔ بلوچستان کا سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے زمینی رابطہ بھی شدید متاثر ہوا ہے۔
گزشتہ روز کوئٹہ، قلات، نصیرآباد، سبی، لورالائی، ژوب ڈویژن کے بیشتر اضلاع میں شدید بارش ہوئی، جس سے ان علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ حکومت بلوچستان کے ساتھ پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور دیگر متعلقہ ادارے ملکر ریسکو اینڈ ریلف آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں 26 ہزار 567 مکانات منہدم ہوئے یا انہیں جزوی نقصان ہوا جبکہ ایک لاکھ سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے۔ بارشوں کے باعث 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں، باغات، ٹیوب ویلز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
style=”display:none;”>