صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کی نامور گلوکارہ نیرہ نور کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے نیرہ نور کی گائیکی کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے فن گائیکی میں ایک خاص مقام حاصل کر لیا تھا۔ ان کے لازوال نغمے اور غزلیں ہمیں ہمیشہ ان کی یاد دلاتے رہیں گے ۔
style=”display:none;”>