جاپان کے شہر ہیرو شیما پر ایٹم بم گرائے جانے کے 77 سال پورے ہونے کے موقع پر ہونے والی تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خبر دار کیا کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد اسلحے کی نئی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ مختلف ملکوں کے پاس تقریبا ًتیرہ ہزار ایٹم بم موجود ہیں اور مشرق وسطیٰ، کوریا اور یوکرین میں ایٹمی حملے کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔جاپان کے وزیر اعظم کشیڈا نے دنیا کے ممالک پر زور دیا کہ وہ ایٹمی ہتھیار ترک کر دیں۔۔۔
ہیروشیما شہر میں ہونے والی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ 1940 میں ہیرو شیما پر ایٹمی حملے میں ایک لاکھ چالیس ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
style=”display:none;”>